رجب بیج بونے ، شعبان آبپاشی اور رمضان المبارک نیکیوں کی فصل کاٹنے کا مہینہ ہے، حاجی یعفور رضا عطاری

ویب ڈیسک
23-Jan-2026 | نن

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبانُ المعظم کی فضیلت، ذکرِ الہٰی کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک کی تیاری کا ذہن دیا ۔
حاجی یعفور رضا عطاری نے کہا کہ شعبانُ المعظم رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مہینہ ہے، اس مہینے کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بندوں کے نئے اعمال شروع ہوتے ہیں اور یہی مہینہ ہمارے نامۂ اعمال کا سال شمار ہوتا ہے،شعبانُ المعظم کی پندرہویں شب وہ رات ہے جس میں آئندہ امور کے فیصلے ہوتے ہیں، اس لیے اس مہینے میں گناہوں سے بچنا اور اللہ پاک کی بارگاہ میں سچی توبہ کرنا نہایت ضروری ہے۔
رکن شوریٰ نے کہا کہ شعبانُ المعظم میں گناہ کرکے اپنے نامۂ اعمال کو بند نہ کیا جائے بلکہ توبہ و استغفار اور نیک اعمال کے ذریعے اسے بہتر بنایا جائے، کہنا تھا کہ کامیاب لوگ وہ ہیں جو اللہ پاک کے ذکر کا شوق رکھتے ہیں، کیونکہ اللہ پاک کا ذکر عظیم عبادت ہے اور یہ دل کی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
حاجی یعفور رضا عطاری نے رجب، شعبان اور رمضان کے باہمی تعلق پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجب بیج بونے ، شعبان آبپاشی اور رمضان المبارک نیکیوں کی فصل کاٹنے کا مہینہ ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ رمضان المبارک نصیب فرمائے۔
نمایاں خبریں
مولانا فضل الرحمن کا ایوان میں شدید احتجاج، قانون کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان
23-Jan-2026

حکومت نے اسلام آباد کیلئے پاک فوج کے حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں
22-Jan-2026

8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، مولانا فضل الرحمن
22-Jan-2026

بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں ، بلاول بھٹو
14-Jan-2026

ایران میں کشیدہ صورتحال ، فیری سروس شروع نہ ہو سکی
14-Jan-2026
