حکومت نے اسلام آباد کیلئے پاک فوج کے حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں

ویب ڈیسک
22-Jan-2026 | نن

حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے لئے پاک فوج کے تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 میجرز اور سولہ ایس ایس جی کی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ ریکوزیشن بھجوائی ہے۔
دفتر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا گیا، آئی سی ٹی پولیس اس وقت امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام، جرائم کے خلاف کارروائی اور سیکیورٹی و روٹس ڈیوٹی سمیت کثیر النوع ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے جس کے لیے اضافی افرادی قوت ناگزیر ہو چکی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے دو میجرز اور سولہ ایس ایس جی تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کو موجودہ خالی آسامیوں پر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے۔
ان سولہ اہلکاروں میں سے دس کو نیشنل پولیس اکیڈمی (این پی اے) اسلام آباد مین لینڈ تعینات کیا جائے۔
نمایاں خبریں
مولانا فضل الرحمن کا ایوان میں شدید احتجاج، قانون کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان
23-Jan-2026

رجب بیج بونے ، شعبان آبپاشی اور رمضان المبارک نیکیوں کی فصل کاٹنے کا مہینہ ہے، حاجی یعفور رضا عطاری
23-Jan-2026

8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، مولانا فضل الرحمن
22-Jan-2026

بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں ، بلاول بھٹو
14-Jan-2026

ایران میں کشیدہ صورتحال ، فیری سروس شروع نہ ہو سکی
14-Jan-2026
