قلات: سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک
13-Jan-2026 | پاکستان

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد ہر کارروائی کی اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 جنوری کو بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے اسپانسرڈ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
1 hour ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
9 hours ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
11 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
11 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago
