پنجاب حکومت کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، نیا قانون تیار

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پنجاب حکومت نے صوبے میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سدباب کیلئے سخت نیا قانون متعارف کروا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے خلاف نیا سخت قانون متعارف کرایا گیا ہے۔ پرانے غنڈہ ایکٹ 1959 کی جگہ نیا قانون، قائمہ کمیٹی داخلہ سے منظور ہو چکا ہے۔
نئے قانون کیلئے دی پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفنڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیوئیر بل 2026 تیار کیا گیا ہے۔
اس قانون کے تحت پہلی بار جرم ثابت ہونے پر 3 سے 5 سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ اسی طرح عادی مجرموں کو 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں غنڈہ عناصر کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کیے جا سکیں گے، جو جرائم پیشہ عناصر کے لیے بڑی رکاوٹ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی قانون کے دائرے میں شامل کر لی گئی ہے، جبکہ پولیس کو ملزمان کی ڈیجیٹل نگرانی اور بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون فوری نافذ العمل ہوگا اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو سکے گا۔
نمایاں خبریں
پانچ سیشنز بعد سونے کی قیمتوں کا بڑا یوٹرن، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے مہنگا

حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally