پی ایس ایل 11 فائنل، زلمی اور کنگزمین میں بڑا ٹکڑا آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

ویب ڈیسک
کھیل

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا سنسنی خیز فائنل آج شام 7 بجے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔
نمایاں خبریں
شاہین شاہ آفریدی کا ہدف واضح، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کا عزم

پی ایس ایل 12 پہلے سے بڑا ہوگا ، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

بابر اعظم نے جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا

کنگزمین کا خواب چکنا چور ، زلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپیئن بن گئی

پی ایس ایل 11 ، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally