LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بنوں :پولیس کی بروقت کارروائی، تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام

بنوں :پولیس کی بروقت کارروائی، تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک

26-Jan-2026 | خاص خبریں

بنوں :پولیس کی بروقت کارروائی، تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام

بنوں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں ایک سلنڈر میں نصب 5 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا بارودی مواد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے نصب کیا گیا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنایا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے، جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

تلاشی کے دوران تقریباً 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ بعد ازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔

نمایاں خبریں