صوبے میں امن و ترقی ترجیح ، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کر کے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے مگر ہم اپنی قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی حکومت کی ترجیح ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کیطرف دھکیلنے نہیں دیں گے،خارجی دہشت گردوں کا مذہب سے تعلق نہیں ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہوں، حکومت قیام امن کیلئے اقدامات کررہی ہے،شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی بھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور شہریوں نے قربانیاں دیں اور اپنا مقدس لہو ملک کیلئے بہایا۔
وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں مگر ہم انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally