پی سی بی نے کرکٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی، میچ فیس اور بجٹ میں اضافہ

اسپورٹس ڈیسک
تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے مالی مراعات میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 84واں اجلاس ہوا۔ پاکستانیخبریں
اجلاس میں نئے مالی سال 27-2026 کے سرپلس بجٹ اور پی ایس ایل 12 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
پی ایس ایل کو انتظامی و مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے کے اضافے کی منظوری سے بجٹ 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ و ادائیگی کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے میچ فیس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
قائد اعظم ٹرافی کے پلیئرز کے لیے میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ریزرو پلئیرز کی میچ فیس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے انعقاد اور اس ضمن میں فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 12 مزید گراؤنڈز کو آپریشنل کرنے اور ہیومن ریسورس کے لیے فنڈز مخصوص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی اور دیگر انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بائیو میکینس مشین لگانے کے لیے فنڈز مختص کرنے کی منظوری کے ساتھ بی او جی کے گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
اجلاس میں چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دی۔
بی او جی کے ممبران انوار غنی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، اسماعیل قریشی، سجاد کھوکھر، تنویر احمد، عدنان ملک، ظہیر عباس، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن میر حسن نقوی اور دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور تمام ڈائریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally