افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا ، شہباز شریف

Hanif
24-Dec-2025 | پاکستان

مظفر آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ مظفرآباد میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں آزاد کشمیر کے لوگ بھی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں، وہ وقت جلد آجائے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ طلبا کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں ہے یہ ایک وژن ہے، اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتی تو کیا آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا گیا، ہمیشہ میرٹ پر دیا گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم محنت سے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔ اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں، حکومت کی مسلسل محنت سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ لیپ ٹاپ ہماری نوجوان نسل کے لیے رابطے کا ذریعہ ہے، ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم کی اس مہم سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
2 hours ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
9 hours ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
12 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
12 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago
