LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

ایک رن کا سنسنی خیز مقابلہ، آئرلینڈ نے بھارت کو ہراکر ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ایک رن کا سنسنی خیز مقابلہ، آئرلینڈ نے بھارت کو ہراکر ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اسپورٹس ڈیسک

29-Jun-2026
|

تازہ ترین

ایک رن کا سنسنی خیز مقابلہ، آئرلینڈ نے بھارت کو ہراکر ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

آئرلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کر دیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ہیری ٹیکٹر 53 اور بین کالیٹز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا سکی اور یوں اسے ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی جانب سے تلک ورما نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ ہرشت رانا نے 20 رنز بنائے، تاہم دونوں کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔

آئرلینڈ کی جانب سے میٹ ہولارڈ اور جے مونڈرا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ نے دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp