LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

نوشہرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ، 7 افراد جاں بحق

نوشہرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

12-May-2026
|

پاکستان

نوشہرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ، 7 افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں عیسیٰ اور جلبئی کے دوگرپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے میاں عیسیٰ میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا جس پر گاؤں کے لوگوں نے اجرتی قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp