کانگو میں نئے ایبولا وائرس پھیلنے کی تصدیق، 65 ہلاکتیں، 246 مشتبہ کیسز رپورٹ، وبا سرحد پار پھیلنے کا خطرہ

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

افریقہ کی صحت عامہ کی ایجنسی نے کانگو میں نئے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں اب تک 65 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 246 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق صحت کے اہلکار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس وبا میں ایبولا زائر کے اثرات زیادہ شامل ہیں کہ نہیں جو کہ وائرس کا سب سے مہلک ورژن ہے۔
ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے متعلق ایک موت کی تصدیق کی ہے۔ یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں مرتکز ہے۔
یہ علاقہ یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب ہے جس کے بارے میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وبا سرحد پار بھی پھیل سکتی ہے۔
نمایاں خبریں
ہمیشہ مذاکرات اور امن کو ترجیح دی، دباؤ یا طاقت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، مسعود پزشکیان

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

ایران دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا، ابراہیم رئیسی کی دوسری برسی، مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام

امریکی بحریہ ہائی الرٹ، نیتن یاہو وہی کریں گے جو میں چاہوں گا،ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

روس اور چین کا عالمی معاملات میں مشترکہ مؤقف مزید مضبوط، عالمی سیاست میں طاقت کا نیا توازن ابھرنے لگا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally