محسن نقوی اچانک نادرا میگا سینٹر صفورا پہنچ گئے ، شہری سہولتوں کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک
پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹرمیں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔
نادرا میگا سینٹرمیں موجود شہریوں کا مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے، محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادراسینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔
نمایاں خبریں
حیدرآباد کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

سانگھڑ : بھتہ خور پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑا ایکشن چار کانسٹیبلز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع، نواز شریف کے بڑے اعلانات اور عوام سے شکوہ

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

عیدالاضحیٰ ملکی چمڑے کی صنعت کیلئے معاشی مواقع کا بڑا ذریعہ بن گئی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally