میانوالی : دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک
تازہ ترین

میانوالی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دورن 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چاپڑی کے علاقے چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ ہلاک دہشت گردوں سے 1 خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 6 ایس ایم جی، 200 گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے چاپڑی کے علاقے کی ناکہ بندی کرلی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
نمایاں خبریں
سندھ کی قیادت کہاں کہاں عید منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول بچانے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ، حکومت

عیدالفطر: وزیر اعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 دن کی معافی دیدی
