سندھ کی قیادت کہاں کہاں عید منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

ویب ڈیسک
خاص خبریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو، لاڑکانہ میں عید منائیں گے جبکہ فریال تالپور بھی نوڈیرو ہاؤس میں عید منائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عید سیہون شریف میں منائیں گے۔
وزیر زراعت محمد بخش مہر گھوٹکی ،سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن ٹنڈو جام ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ روہڑی، سکھر جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو حیدرآباد میں عید منائیں گے۔
وزیر محنت سعید غنی کراچی ، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ عمرکوٹ ، وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نواب شاہ ، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو بدین میں عید کا دن گزاریں گے۔
وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی سجاول میں ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ سکھر ، وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں مٹیاری ، منظور وسان اور سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ خیرپور میں عید منائیں گے۔
نمایاں خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول بچانے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ، حکومت

عیدالفطر: وزیر اعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 دن کی معافی دیدی

کراچی میں بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ تیار ہے، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کی

بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
