LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

مولانا فضل الرحمن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی جلسے کا اعلان

مولانا فضل الرحمن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی جلسے کا اعلان

ویب ڈیسک

11-Apr-2026
|

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی جلسے کا اعلان

جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے بتایا کہ مردان میں کل حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

ترجمان اسلم غوری کے مطابق کانفرنس میں مرکزی اور صوبائی قیادت بھی خطاب کرے گی جبکہ لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تاریخی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ عوامی جوش و خروش عروج پر ہے۔ اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل خطاب میں تحریک کا لائحہ عمل دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کانفرنس، مہنگائی ، بدامنی ،انتخابی دھاندلی اور خلاف شریعت قوانین کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی جبکہ عوام اور کارکن بھر پور شرکت کر کے حکومتی پالیسیوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp