کے پی دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، فیصل کنڈی

Hanif
26-Jan-2026 | پاکستان

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پُرامن صوبہ 2013 میں پی ٹی آئی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا جو آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، اس تمام صورت حال کی ذمّے داری صوبائی قیادت کے سوا کس پر عائد ہوتی ہے۔گورنر نے کہا کہ اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیر حکومتی منظوری کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہونے اور اس آپریشن سے اپنی لاعلمی کا دعویٰ کرے ، تو یہ صرف نااہلی نہیں گورننس کی تباہی کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی کو ختم کریں۔
گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا خاص طور پر وادی تیراہ اور کرم کے عوام کو اس وقت تقاریر کی نہیں بلکہ واضح قیادت کی ضرورت ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ترجیح آئی ڈی پیز کی فوری بحالی اور سیکیورٹی ہونی چاہیے، سیاسی ڈرامہ اور انتشار نہیں۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
2 hours ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
9 hours ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
11 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
11 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago
