LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے ، خالد مقبول صدیقی

فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے ، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک

01-Feb-2026 | خاص خبریں

فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے ، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل بند کردیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے

نمایاں خبریں