Related News

فضائی آلودگی انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہے

کمزور گھٹنے گٹھیا کا شکار ہو سکتے ہیں

شہید بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں گائنی روبوٹک سرجری کا آغاز

سردیوں میں نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے

کچا پیاز کھانے سے شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
کچا پیاز کھانے سے شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
02-Dec-2025 | صحت | Hanif

کراچی : پیاز ناصرف نمکین پکوانوں کا لازمی حصہ ہے بلکہ غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص فائدے بھی رکھتا ہے۔ پیاز میں موجود فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی 6، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور مینگنیز اسے ایک طاقتور غذائی جز بناتا ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچے پیاز میں پائے جانے والے خاص مرکبات خون میں شوگر کے توازن کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ذیل میں کچے پیاز کے وہ اہم فوائد بیان کیے گئے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں:کچے پیاز میں کیورسٹن نامی اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ خاص طور پر سُرخ پیاز میں ہوتا ہے، یہ جز آنتوں، لبلبے، عضلات اور جگر کے خلیوں کے ساتھ مل کر گلوکوز کا جسم میں استعمال بہتر بناتا ہے اور فاسٹنگ بلڈ شوگر کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔پیاز میں موجود سلفر کمپاؤنڈز انسولین کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتے ہیں، پیاز کے استعمال سے شوگر کی سطح مستحکم رہتی ہے۔پیاز میں موجود فائبر اور پری بائیوٹکس آہستہ آہستہ شوگر جذب ہونے میں مدد دیتے ہیں جس سے اچانک شوگر بڑھنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔پیاز فائدے مند بیکٹیریاز کو بڑھا کر مجموعی میٹابولزم کو بھی تیز کرتا ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، پیاز کے اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سوزش کم کرتی ہیں
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025