Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

فضائی آلودگی انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہے

5 hours ago | صحت | Hanif

فضائی آلودگی انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہے

کراچی ، فضائی آلودگی کیا ہے؟ یہ دراصل فضا میں موجود مادّوں کی موجودگی ہے، جو انسانوں اور دوسرے حیات کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے یا ہوا مادّی وسائل کو بڑی حد تک نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ ہوا کی ترکیب یا کوالٹی میں کوئی تبدیلی اس کو آلودہ کردیتی ہے، یہ تبدیلی دراصل دھوئیں اور مختلف مضر ذرّات کی آمیزش سے بنتی ہے۔ ان میں عام طو پر کیمیاوی کھادوں، کیڑے مار دواؤں کے اسپرے، فیکٹریوں، گاڑیوں اور انرجی پیدا کرنے والے یونٹ میں ایندھن کا چلنا، اینٹوں کی پھٹوں سے نکلنے والا دھواں کھیتوں میں فضلے کا جمع ہونا بدقسمتی سے یہ فضائی آلودگی خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کا بڑا خطرہ تصور کی جاتی ہے۔ ان میں عام طور پر سانس، پھیپھڑوں کی بیماری، دل کی بیماری، سی او پی ڈی، اسٹروک، جلد کی بیماری ا ور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کی فہرست شامل ہے۔ عموماً کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی گرین ہاؤس انفیکٹ پیدا کرتی ہے، جس میں زمین حرارت میں بتدریج اضافہ ہونا، بھاری دھاتیں اور تابکاری والی شعاعیں، پودوں میں آبی حیات کو بری طرح متاثر کرتی ہیں، عموماً سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈز کی وجہ سے تیزابی بارشیں ہوتی ہیں، ان بارشوں کے نتیجےمیں انسانی صحت آبی مخلوق کھیتوں اور عمارتوں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دراصل ہوا میں اندرونی یا بیرونی طریقوں سے کچھ مہلک اجزا کا عمل دخل ہوا کو یکسر تبدیل کردیتا ہے، جس کی وجہ سے فضا آلودہ ہوجاتی ہے اور ہم جب اس فضا میں سانس لیتے ہیں تو ان گنت مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ آلودہ فضا میں رہنے والے باسی میں ناصرف ہم بلکہ تمام چرند پرند، آبی مخلوق بھی اس مہلک زد میں ہے۔ بدقسمتی سے فضائی آلودگی کی وجہ سے ماحول میں وہ زہر بھر چکا ہے کہ ایک ادنی حیات بھی محفوظ نہیں تصور کی جاسکتی اور اس کا رہنا بھی اس جہاں میں محال ہوگیا ہے۔ فضائی آلودگی کے چیدہ چیدہ مسائل میں صحت عالمی کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ ماحول میں تبدیلیاں اور موسمی تغرات کا قبل از وقت وقوع پذیر ہوجانا ان تمام خطرات کی علامات ہیں جن کا عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی آغاز ہوچکا ہے۔ بدقسمتی سے گرین ہاؤس ایفکٹ کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا صرف ایک فی صد سے بھی کم حصہ ہے، جس کی وجہ سے یہ ملک دنیا میں5ویں نمبر پر غیر محفوظ ترین ملک تصور کیا جانے لگا ہے۔ آب و ہوا میں تبدیلی کے باعث شدید بارشیں اور2022ء کا سیلاب اس بات کا پیش خیمہ تھیں کہ اب ہم خطرے سے دور نہیں ہیں

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025