LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

کراچی: گلستانِ جوہر میں فائرنگ اور دھماکے کی مبینہ اطلاع، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

کراچی: گلستانِ جوہر میں فائرنگ اور دھماکے کی مبینہ اطلاع، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

ویب ڈیسک

27-Jun-2026
|

خاص خبریں

کراچی: گلستانِ جوہر میں فائرنگ اور دھماکے کی مبینہ اطلاع، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی مبینہ اطلاع پر ریسکیو اور پولیس پہنچ گئی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گلستان جوہر میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 5 کے قریب دھماکے کی اطلاع ہے اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیم جائے وقوع پر روانہ کردی گئی اور ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی اضافی نفری کے ساتھ گلستان جوہر پہنچ گئے ہیں، ڈی آئ جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے کی آواز سننے اور فائرنگ کے مبینہ واقعے کا نوٹس لیام آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کس طرح کا ہے، فوری طور پر پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور ضروری اقدامات کرے

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp