اسلام آباد :کفایت شعاری مہم دوبارہ شروع، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کرنا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
پاکستان

عیدالاضحیٰ کے گزرتے ہی کفایت شعاری مہم پھر شروع کردی گئی، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کاروباری اوقات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد میں نئی پابندیاں یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہوں گی، تاہم اس میں فارمیسیز، اسپتال، میڈیکل لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹورز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ جمز اور پیڈل کورٹس سمیت اسپورٹس سہولیات بھی مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔ ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے بند ہوں گے۔ کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس کے لیے بھی رات 10 بجے بندش کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ نجی مقامات پر ہونے والی تقریبات پر بھی رات 10 بجے کی پابندی لاگو ہوگی۔
واضح رہے کہ توانائی بچت اقدامات کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات محدود کیے گئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کا یہ نوٹیفکیشن اگلے احکامات تک مؤثر رہے گا۔
نمایاں خبریں
حیدرآباد کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

سانگھڑ : بھتہ خور پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑا ایکشن چار کانسٹیبلز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع، نواز شریف کے بڑے اعلانات اور عوام سے شکوہ

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

عیدالاضحیٰ ملکی چمڑے کی صنعت کیلئے معاشی مواقع کا بڑا ذریعہ بن گئی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally