LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

انٹرنیٹ مہنگا، ڈیجیٹل پاکستان کا خواب خطرے سے دو چار ، رپورٹ

انٹرنیٹ مہنگا، ڈیجیٹل پاکستان کا خواب خطرے سے دو چار ، رپورٹ

ویب ڈیسک

02-Jun-2026
|

تازہ ترین

انٹرنیٹ مہنگا، ڈیجیٹل پاکستان کا خواب خطرے سے دو چار ، رپورٹ

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ" میں جکڑدیا ہے جو نہ صرف انٹرنیٹ اور موبائل رابطوں کی لاگت بڑھا رہا ہے، بلکہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور موبائل صارفین کی تعداد میں اضافے کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ٹیلی کام گروپ ویون (VEON) کی سفارش پر تیارکی گئی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ فرنٹیئر اکنامکس کی تیارکردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام شعبہ دنیاکے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیے جانیوالے شعبوں میں شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل سروسز پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس، 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور 2.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی سمیت مجموعی طور پر 37 فیصد ٹیکس عائد ہے،اسی طرح ٹیلی کام کمپنیوں پر 29 فیصد کارپوریٹ انکم ٹیکس اور منافع پر 10 فیصد سپرٹیکس بھی لاگو ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھاری ٹیکس بالآخر صارفین پر منتقل ہوتے ہیں،جس سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مہنگی ہو جاتی ہیں اور ان کے استعمال میں کمی آتی ہے،نتیجتاً تعلیم، صحت، مالیاتی خدمات اور ای کامرس جیسے شعبوں میں ڈیجیٹل رسائی محدود رہ جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مطالعے میں خبردار کیا گیا ہے کہ زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے موبائل استعمال اور انٹرنیٹ کی رسائی کم ہونے سے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سست پڑ جاتی ہے،جس کے باعث معیشت کاغیر دستاویزی حصہ برقراررہتاہے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع نہیں ہو پاتی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمرکے 68 فیصد افرادکے پاس اسمارٹ فون موجودنہیں،جبکہ ملک انٹرنیٹ رفتارکے لحاظ سے 105 ممالک میں 101ویں نمبر پر ہے۔

مزید یہ کہ فی صارف اوسط ماہانہ آمدن صرف ایک ڈالر ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر موبائل سروسز پرمجموعی ٹیکس بوجھ کو 37 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد تک لایاجائے توموبائل استعمال، نیٹ ورک سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتاہے۔

رپورٹ کا اندازہ ہے کہ اگر ایسی اصلاحات نافذ کی جائیں تو 2031 تک حکومت کو وسیع تر معاشی سرگرمیوں اور بڑھتے ہوئے ٹیکس نیٹ کی بدولت زیادہ آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

ٹیلی کام صنعت نے وفاقی بجٹ سے قبل حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موبائل سروسز پر 15فیصدایڈوانس انکم ٹیکس کم کیاجائے، ٹیلی کام آلات پر ڈیوٹیاں ختم کی جائیں، شعبے پر عائد خصوصی ٹیکسوں کو معقول بنایا جائے ۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp