LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب ، پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب ، پاکستان  کیلئے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان

ویب ڈیسک

28-Apr-2026
|

تازہ ترین

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب ، پاکستان  کیلئے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے جبکہ حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے جبکہ حکومت نے معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے معاشی خطرات برقرار ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کو مالی نظم و ضبط جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp