LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

خود سے خوش ہوں، صحیح وقت اور صحیح شخص ملے گا تو شادی کروں گی، سارہ علی خان

خود سے خوش ہوں، صحیح وقت اور صحیح شخص ملے گا تو شادی کروں گی، سارہ علی خان

ویب ڈیسک

21-May-2026
|

خاص خبریں

خود سے خوش ہوں، صحیح وقت اور صحیح شخص ملے گا تو شادی کروں گی، سارہ علی خان

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انسان اپنے تجربات اور اردگرد دیکھے گئے حالات سے سیکھتا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ شادیاں ناکام بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ صحیح شخص کا انتظار کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ شادی کی جلدی نہیں، اچھے انسان کا انتظار ہے، میں صرف شادی کے لیے شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتی،خود سے مطمئن اور خوش رہنا سب سے اہم چیز ہے۔

سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان تجربات نے مجھے سکھایا کہ صرف ایک پارٹنر ہونے کے لیے رشتے میں آنا ضروری نہیں، اگر شادی نہ بھی ہو تو میں اس کے ساتھ ٹھیک ہوں، جب صحیح وقت آئے گا تب ہی شادی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خود کو مکمل کرنے کے لیے کسی اور کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں نہیں ہوں جو مجھے مکمل کرے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp