مصطفیٰ قریشی کی رہائش گاہ پر نامور فلمساز آصف خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

ویب ڈیسک
اسٹار ورلڈ

کراچی : پاکستان میں اردو ،پشتو اور پنجابی زبان کی سیکڑوں فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور فلم اسٹار آصف خان نے کہا ہے کہ مریم نواز پختون فنکاروں کو نظر انداز مت کریں،پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے پنجاب کے علاؤہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی فلم بنانے کے لیے خطیر رقم دی گئی ہے لیکن پختون فنکاروں اور ہنر مندوں کو نظر انداز کر دیا گیا اور انہیں فلم بنانے کے لئے کوئی رقم نہیں دی گئی جو بہت افسوس ناک بات ہے-
فلم اسٹار آصف خان نے کہا کہ میں نے پنجاب میں رہتے ہوئے فلم انڈسٹری کو اپنی زندگی کے 55سال دئیے ہیں اور اپنی فلمیں بھی بنائی ہیں اپنا پیسہ بھی لگایا ھے-
کراچی آمد کے موقع پر فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں فلم ٹی وی جرنلسٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک میں پانچ سال سے زیادہ عرصہ گزار لو تو وہاں گرین کارڈ مل جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں پچاس سال سے زیادہ عرصہ لاہور کی فلم انڈسٹری میں گزارنے پر بھی ہمیں تسلیم نہیں کیا جاتا جس پر دل بہت دکھی ہے-
فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ آصف خان پاکستان کی فلم انڈسٹری کے قابل قدر اور قابل فخر فنکار ہیں حکومت کی جانب سے ان کو نظر انداز کیا جانا افسوس ناک بات ہے کیونکہ ہماری انڈسٹری پنجاب نہیں پاکستان فلم انڈسٹری ہے جب پنجاب حکومت نے فلم بنانے کے لیے سندھ کے لوگوں کو پیسہ دیا ہے تو خیبرپختونخوا کے فنکاروں اور ہنر مندوں کو بھی دیا جانا چاہیے-
اس موقع پر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی صدر عبدالوسیع قریشی اور ایس ایم شاکر نے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں گے -
نمایاں خبریں
لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

روینہ ٹنڈن نے بھارتی زرد صحافت کا پردہ چاک کردیا

خود سے خوش ہوں، صحیح وقت اور صحیح شخص ملے گا تو شادی کروں گی، سارہ علی خان

اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی تاریخی انتخابی کامیابی،تامل ناڈو کی سیاست کا رخ بدل دیا

کاجول کا بڑا انکشاف، پیشہ ورانہ فیصلے نے تین دہائیوں پر قائم اصول بدلوا دیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally