اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی تاریخی انتخابی کامیابی،تامل ناڈو کی سیاست کا رخ بدل دیا

ویب ڈیسک
خاص خبریں

تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر اداکار سے سیاستدان بننے والے تھلاپتی وجے کا پہلا بیان سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے کی جماعت تملگا ویٹری کزگم ریاست کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور کئی دہائیوں سے غالب جماعتوں کو شکست دے کر تامل ناڈو کی سیاست کا رخ تبدیل کردیا ہے۔
گزشتہ روز وجے نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کیا-
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نریندر مودی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے تعاون اور عوامی فلاح کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اس سے قبل مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مرکز تامل ناڈو کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اس کے جواب میں وجے نے لکھا کہ وزیراعظم آپ کی مبارکباد کا شکریہ۔
عوام کی فلاح ہی ہمارا واحد مقصد ہے۔ ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ریاست کی ترقی اور عوامی بہبود پر توجہ دیں گے۔ ہمیں اس کوشش میں مرکزی حکومت کے تعاون کی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق وجے نے راہول گاندھی کے پیغام کا بھی جواب دیا۔
انہوں نے لکھا کہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف کا فون اور نیک تمناؤں کے لیے دل سے شکریہ!
نمایاں خبریں
لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

عیدالاضحیٰ ملکی چمڑے کی صنعت کیلئے معاشی مواقع کا بڑا ذریعہ بن گئی

انٹرنیٹ مہنگا، ڈیجیٹل پاکستان کا خواب خطرے سے دو چار ، رپورٹ

محسن نقوی اچانک نادرا میگا سینٹر صفورا پہنچ گئے ، شہری سہولتوں کا جائزہ لیا

مصطفیٰ قریشی کی رہائش گاہ پر نامور فلمساز آصف خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally