LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

روینہ ٹنڈن نے بھارتی زرد صحافت کا پردہ چاک کردیا

روینہ ٹنڈن نے بھارتی زرد صحافت کا پردہ چاک کردیا

ویب ڈیسک

21-May-2026
|

خاص خبریں

روینہ ٹنڈن نے بھارتی زرد صحافت کا پردہ چاک کردیا

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی بھارت کی زرد صحافت کا پردہ چاک کردیا۔

90ء کی دہائی میں شوبز شخصیات کے خلاف ہونے والی زرد صحافت پر کھل کر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اُس دور میں جھوٹی یا منفی خبروں کا ازالہ کرنا تقریباً ناممکن تھا اور ایک بار نقصان ہو جاتا تو اسے واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔

53 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت سوشل میڈیا موجود نہیں تھا، اس لیے فنکاروں کے پاس اپنی بات براہِ راست عوام تک پہنچانے کا کوئی مؤثر ذریعہ نہیں ہوتا تھا۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اس وقت زرد صحافت پر کوئی کنٹرول نہیں تھا، اگر کسی اخبار یا میگزین میں کوئی منفی خبر شائع ہو جاتی تو فنکار صرف خاموشی سے برداشت کرنے پر مجبور ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انسٹاگرام یا سوشل میڈیا کے ذریعے فنکار فوری طور پر وضاحت دے سکتے ہیں، لیکن 90ء کی دہائی میں ایسا ممکن نہیں تھا۔

اداکارہ کے مطابق اُس وقت ایڈیٹرز تک رسائی بھی بہت اہم سمجھی جاتی تھی کیونکہ وہی طے کرتے تھے کہ کسی خبر کو کس انداز میں پیش کیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp