Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

گوندھا ہوا آٹا فرج میں رکھنا صحت کے لیے خطرناک قرار

01-Dec-2025 | صحت | Hanif

گوندھا ہوا آٹا فرج میں رکھنا صحت کے لیے خطرناک قرار

کراچی : گھروں میں عام رواج پایا جاتا ہے کہ ایک بار میں زیادہ آٹا گوندھ کر فریج میں رکھ دیا جائے تاکہ اگلے دن صبح وقت بچایا جا سکے لیکن یہ سہولت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ 

غذائی ماہرین کے مطابق گوندھا ہوا آٹا تازہ غذاؤں کی نسبت تیزی سے اپنی صحت  بدلتا ہے اور اس میں ایسے کیمیائی عمل جاری رہتے ہیں جن پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فریج آٹے کو ٹھنڈا ضرور رکھتا ہے لیکن خمیر کے عمل کو مکمل طور پر روک نہیں سکتا، آٹے میں موجود خمیر مسلسل ہلکی رفتار سے کام کرتا رہتا ہے۔ اس دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ اور تیزاب بنتے رہتے ہیں جس سے آٹے کی خوشبو اور ذائقے میں فرق آجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پرانے آٹے کا اکثر ذائقہ کھٹا یا ترش ہو جاتا ہے۔


Newspointpk Network. All rights reserved © 2025