سانحہ گل پلازہ: چار شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

عدنان خان
30-Jan-2026 | شہر قائد

کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے چار افراد آصف، سلیم، ابرار اور فیصل کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ عثمان آباد کے محمدی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جہاں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نمازِ جنازہ سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا شبیر فاروقی نے پڑھائیِ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
نمازِ جنازہ میں مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جن میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، شاداب نقشبندی، علامہ سلطان احمد مدنی، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما نوید سمیت عوام کی بڑی تعداد شامل تھی۔
شرکاء نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے، سانحے نے پورے علاقے کو غم اور رنج میں مبتلا کر دیا ہے
نمایاں خبریں
دھرنے و مظاہرے عوام کا جمہوری حق ، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی ، جماعت اسلامی
1 day ago

سانحہ گل پلازہ ، سب جاننا چاہتے ہیں ذمہ دار کون ہیں، انہیں سزا ملے گی یا نہیں ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
31-Jan-2026

کراچی : ایس بی سی اے کا جنوری میں 147 غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن
30-Jan-2026

زبردستی ملنے والی عزت خوف کی علامت ہوتی ہے،ظالم جسم پر قبضہ کرسکتا ہے، دلوں پر نہیں، علامہ الیاس قادری
30-Jan-2026

کراچی میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، شہر کی ہر سڑک پر جدید بس چلے گی، شرجیل میمن
30-Jan-2026
