زبردستی ملنے والی عزت خوف کی علامت ہوتی ہے،ظالم جسم پر قبضہ کرسکتا ہے، دلوں پر نہیں، علامہ الیاس قادری

عدنان خان
30-Jan-2026 | شہر قائد

کراچی : امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطارقادری نے کہا ہےکہ کسی کی چیز اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا حق تلفی ہے اور اس معاملے میں صرف اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرلینا کافی نہیں ، بلکہ جس کا حق مارا ہو، اس سے معافی مانگنا ضروری اور جہاں تک ممکن ہو اس کی تلافی بھی لازم ہے۔
مرکز فیضان مدینہ مدنی مذاکرے سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ کسی کا حق مارنا، کسی کو مارنا پیٹنا، گالی دینا، ایذا پہنچانا، غیبت کرنا، ڈرانایہ سب ظلم ہیں، ایسی صورتوں میں بندوں سے معافی اور تلافی ضروری ہے، دنیا میں معافی مانگ کر معاملہ حل کرلیں، کیونکہ قیامت کے دن ظالم کو اپنی نیکیاں مظلوم کو دینی پڑیں گی اور اگر نیکیاں نہ ہوئیں تو مظلوم کے گناہوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
علامہ محمدالیاس قادری نے کہا کہ آج دنیا میں طاقت کے بل بوتے پر لوگوں کے حقوق دبائے جاتے ہیں، مگر قیامت کے دن ایسے لوگ سخت مشکل میں پھنس جائیں گے، اگر ہم حقوق ادا کریں، نرمی اختیار کریں اور اللہ سے ڈریں تو ان شاء اللہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی نصیب ہوگی ۔
ان کا کہناتھا یاد رکھیں کہ زور و زبردستی حاصل کرنے والی ظاہری عزت درحقیقت عزت نہیں ہوتی، بلکہ لوگوں کے خوف کی علامت ہوتی ہے، ظالم جسم پر قبضہ کرسکتا ہے، دلوں پر نہیں، اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
نمایاں خبریں
دھرنے و مظاہرے عوام کا جمہوری حق ، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی ، جماعت اسلامی
1 day ago

سانحہ گل پلازہ ، سب جاننا چاہتے ہیں ذمہ دار کون ہیں، انہیں سزا ملے گی یا نہیں ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
31-Jan-2026

کراچی : ایس بی سی اے کا جنوری میں 147 غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن
30-Jan-2026

سانحہ گل پلازہ: چار شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا
30-Jan-2026

کراچی میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، شہر کی ہر سڑک پر جدید بس چلے گی، شرجیل میمن
30-Jan-2026
