کراچی : ایس بی سی اے کا جنوری میں 147 غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک
30-Jan-2026 | تازہ ترین

کراچی میں جنوری 2026 کے دوران 147 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نئے سال کے پہلے ماہ میں کراچی کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 150 کے قریب زیر تعمیر عمارتوں کو مسمار کیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئیں ،جہاں 68 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 46، سا و تھ میں 13 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی میں 6 جبکہ ویسٹ ڈسٹرکٹ میں 5 غیر قانونی تعمیرات پر ایکشن لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 4 اور انڈسٹریل زون میں 3 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر میں بھی غیر قانونی تعمیرات پر ایک تعمیر کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
3 hours ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
9 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
23 hours ago

دھرنے و مظاہرے عوام کا جمہوری حق ، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی ، جماعت اسلامی
1 day ago
