حکومت کا بجلی سبسڈی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ، 200 یونٹس والی رعایت ختم ہوگی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری یقین دہانی کراتے ہوئے بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، 8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کر کے جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے رپورٹ یہ سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی، جس سے سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔
حکومت اس مقصد کے لیے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) کے ساتھ بجلی صارفین کو منسلک کرنے کا نظام تیار کر رہی ہے، جس میں عالمی بینک کا تعاون بھی حاصل ہوگا، جبکہ سبسڈی کی ادائیگی کے لیے ایک بیرونی فرم کے ذریعے مؤثر میکانزم وضع کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ نظام میں متعدد گھرانوں کی جانب سے دو یا تین بجلی میٹر نصب کر کے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھنے کا رجحان پایا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبسڈی حاصل کی جا سکے، تاہم نئے نظام کے نفاذ سے اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally