گلگت بلتستان کے لیے انتخابی شیڈول جاری

Hanif
12-Dec-2025 | پاکستان

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔30 دسمبر کو کاغذات کی اسکروٹنی ہو گی، جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیے جائیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہو گی۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
2 hours ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
9 hours ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
12 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
12 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago
