فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن و استحکام میں کردار قابل تعریف ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ملک میں امن و استحکام کے لیے ان کا کردار قابل تعریف ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں تاجروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم ماضی میں مذاکرات کے حوالے سے تجربات زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اور سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیے ان کا کردار قابل تعریف ہے، ملک میں امن کے قیام کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ سراہا جانا چاہیے۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally