پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے ، فضل الرحمان

Hanif
26-Dec-2025 | پاکستان

رحیم یار خان: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی بنیاد پر زمین ہموار کیے بغیر صوبے بنانے کی سوچ غلط ہے۔ اگر صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں۔ رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکرات پر آمادگی کو مثبت قدم قرار دیا۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے۔ ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو اسے خوش آئند کہیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن قانون پر نہ وفاق اور نہ صوبوں میں عملدرآمد ہو رہا ہے، پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے، اگر الیکشن میرٹ پر ہوتے تو مہنگائی اور استحصالی نظام نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار اور حق کے لیے احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
2 hours ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
9 hours ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
11 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
11 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago
