جموں میں فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے، سیکورٹی حصار میں محفوظ مقام پر منتقل

ویب ڈیسک
تازہ ترین

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے قریب سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق حملہ آور چند قدم کے فاصلے سے فاروق عبداللہ کے پیچھے پہنچا اور پوائنٹ بلینک رینج سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم نشانہ خطا ہو گیا اور وہ محفوظ رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کمل جموال کے نام سے ہوئی ہے جو پرانی منڈی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی عمر تقریباً 65 برس ہے اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے اس موقع کا انتظار کر رہا تھا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فاروق عبداللہ کو سخت سیکیورٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
نمایاں خبریں
کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

14 نکاتی معاہدے پر مشاورت ، اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات بحال ہونے کا امکان

لاہور میں معرکہ حق کی فتح کا شاندار جشن، لبرٹی چوک جگمگا اٹھا، عوام کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally