خیبرپختونخوا میں انرجی ایمرجنسی نافذ ، بازار رات 9 اور شادی ہال و ہوٹل 10 بجے بند کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
خاص خبریں

خیبرپختونخوا حکومت نے انرجی ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت تمام بازار، شاپنگ پلازا، کمرشل مراکز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔
کے پی حکومت کی جانب سے بجلی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، ایمرجنسی کا نفاذ شام کے اوقات میں توانائی کی بچت ممکن بنانے کے لیے کیا جارہا ہے، انرجی ایمرجنسی کا اطلاق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق تمام بازار، شاپنگ پلازے، کمرشل مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے، رات کو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 9:00 بجے تک ختم کی جائیں گی۔
دیگر اضلاع میں تمام بازار، شاپنگ پلازے اور کمرشل سرگرمیاں رات 8:00 بجے تک بند ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 10:00 بجے تک بند ہوں گے، شادی ہالز، مارکیٹ، ایونٹ ہالز اور دیگر تقریبات رات 10:00 بجے تک ختم کردی جائیں گی۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally