آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی ، شیڈول جاری

ویب ڈیسک
تازہ ترین

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی 9 جون سے 19 جون تک جمع کروائے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی 20 جون کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدواروں کی فہرست یکم جولائی کو آویزاں کی جائے گی، 2 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو ہی جاری ہوگی، 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں پولنگ ہوگی۔
کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن 26 اور 27 جون کو انتخابی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
30 جون آخری تاریخ ہوگی، امیدوار انتخابی دوڑ سے دستبردار ہو سکیں گے، 27 جولائی کو ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ر غلام مصطفیٰ مغل نے اہم پریس کانفرنس کی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کا عمل جاری ہے، انتخابی شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تعیناتی کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔
انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں شفاف، منظم اور غیر جانبدار انداز میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے،۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 34 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، آزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں 5 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضلعی اور انتظامی سطح پر رابطہ کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔
نمایاں خبریں
نیوگوادر ایئرپورٹ کیلئے 15 دن کا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں کامیاب آپریشن، ، 6 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

امریکا ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر تک رسائی رکھتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی سڑکوں پر آنے کو تیار، عوامی طاقت سے نظام بدلیں گے، نعیم الرحمان

گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally