LogoFriday, June, 5, 2026

News Point PK

گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

ویب ڈیسک

05-Jun-2026
|

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

گلگت بلتستان میں 7 جون کو شیڈول انتخابات کے لیے تمام 24حلقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو 24 حلقوں میں بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی ہے، انتخابی سامان میں بیلٹ پیپرز، ووٹرفہرستیں اور مہریں شامل ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی گہماگہمی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ الیکشن کمیشن پہنچے اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ اور چیف الیکشن کمیشن کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، جس کے بعد گورنر واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں گورنر اور چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp