ورلڈکپ فائنل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت یقینی، فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے ،فیفا صدر کی تصدیق

اسپورٹس ڈیسک
تازہ ترین

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فٹبال ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اگرچہ ٹرمپ اب تک ٹورنامنٹ کا کوئی میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہیں پہنچے تاہم فیفا صدر کے مطابق وہ فائنل کے موقع پر موجود ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں جیانی انفانٹینو نے کہا کہ وہ اور ٹرمپ مل کر فائنل سے لطف اندوز ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔
ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری ہے جس میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 78 میچز کی میزبانی امریکا کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ورلڈکپ ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو جیولیانی کے مطابق صدر ٹرمپ مصروفیات کے باعث ابھی تک کسی میچ میں شرکت نہیں کر سکے تاہم وہ کھیلوں کے بڑے ایونٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے کے فائنل میں ان کی متوقع شرکت عالمی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally