بند کمروں کے فیصلوں سے لوگ دل برداشتہ ہیں ، سہیل آفریدی

Hanif
26-Jan-2026 | پاکستان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے ہیں۔اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے اور اس کے عوام کے لیے کسی کے ساتھ بھی بیٹھنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہے، بند کمروں کے فیصلے سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ایک بار پھر تیراہ کے لوگوں کا جبری انخلاء کیا جارہا ہے، مجھے ہرانے کے لیے تیراہ میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جبری انخلاء ہوا تو میں تیراہ گیا، لوگوں نے مجھے عزت دی، ہم حل بھی دیتے ہیں، آپ کیوں بضد ہیں، تمام اسٹیک ہولڈر کےساتھ مل بیٹھیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ان سے غلطی ہوگئی کہ شدید سردی میں لوگوں کا انخلاء کیا تو کل اس پر پریس ریلیز جاری کی، پریس ریلیز میں 4 ارب کا ذکر کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 4 ہزار 758 ارب روپے بقایا ہیں، جو نہیں دیے جا رہے، ملک دیوالیہ ہوتا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق 52 ارب روپے کا ہمارے آئی ڈی پیز کا مقروض ہے، یہ ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں، اب تحریری رابطہ ہوگا
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
2 hours ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
9 hours ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
11 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
11 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago
