گلگت بلتستان میں اقتدار کی تقسیم پر اتفاق، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر پیپلز پارٹی، گورنر ن لیگ کا ہوگا

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے فارمولا طے پاگیا ہے، جس کے تحت پی پی پی حکومت بنائے گی اور مسلم لیگ (ن) تعاون کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اورتنظیموں کے درمیان تفصیلی مشاورت، باہمی اعتماد اور اتفاق رائے کے بعد سیاسی اشتراک کے تحت حکومت کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دونوں جماعتوں نے سیاسی استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور جمہوری اقدار کے فروغ کو مقدم رکھتے ہوئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے مجوزہ فارمولے کے تحت وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور اسپیکر پی پی پی سے ہوگا اور گورنر گلگت بلتستان کا عہدہ، اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملے گا۔
رپورٹ کے مطابق پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والا پبلک مینڈیٹ فارمولا باہمی مشاورت، سیاسی ہم آہنگی کا مظہر ہے اور اس بات پر متفق ہیں کہ ملک اور بالخصوص گلگت بلتستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
دونوں جماعتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد، عوامی خدمت اور پاکستان کی مضبوطی و خوش حالی کے لیے مل کر کام کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں مشترکہ حکومت کا یہ فیصلہ سیاسی رواداری، قومی یک جہتی اور جمہوری تسلسل کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے گلگت بلتستان میں مؤثر، مستحکم اور عوام دوست حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔
نمایاں خبریں
حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally