LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ہمارا مینڈیٹ دوبار چوری کیا گیا ، بیرسٹر گوہر خان

ہمارا مینڈیٹ دوبار چوری کیا گیا ، بیرسٹر گوہر خان

Hanif

17-Jan-2026 | پاکستان

ہمارا مینڈیٹ دوبار چوری کیا گیا ، بیرسٹر گوہر خان

ہری پور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ہری پور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، 3 سال سے ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری رہےگی، ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس، امن و امان اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

نمایاں خبریں