بلوچستان میں سردی کی شدید لہر جاری ، معمولات زندگی متاثر

ویب ڈیسک
06-Jan-2026 | خاص خبریں

کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب اور بعض مقامات پر اس سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ژوب میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نمایاں خبریں
ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
2 hours ago

عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے اہم قرار
7 hours ago

شب برأت کے دن دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے،شیخ رشید
11 hours ago

یوم یکجہتی کشمیر ، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
22 hours ago

بانی قومی یکجہتی کی علامت ، ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی، بیرسٹر گوہر
22 hours ago
