بلوچستان: ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
25-Jan-2026 | خاص خبریں

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجینس کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید بتایا گیا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب کی منظور کردہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور انداز میں مہم جاری رہے گی۔
نمایاں خبریں
ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
2 hours ago

عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے اہم قرار
7 hours ago

شب برأت کے دن دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے،شیخ رشید
11 hours ago

یوم یکجہتی کشمیر ، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
22 hours ago

بانی قومی یکجہتی کی علامت ، ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی، بیرسٹر گوہر
22 hours ago
