بجٹ سے قبل طلبہ کیلئے بری خبر، تعلیمی سامان پر مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار

ویب ڈیسک
تازہ ترین

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور جاری ہے۔
اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرح نافذ کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔
سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت بجٹ 2026-27 میں ٹیکس استثنا محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، اسٹیشنری سیکٹر پر ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی شرح کے نفاذ سے اسٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریباً دگنا ہو جائے گا۔ یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان ہے۔
نمایاں خبریں
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

نیوگوادر ایئرپورٹ کیلئے 15 دن کا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں کامیاب آپریشن، ، 6 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

امریکا ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر تک رسائی رکھتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی ، شیڈول جاری

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally