LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر کر دیا

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر کر دیا

اسپورٹس ڈیسک

29-Jun-2026
|

تازہ ترین

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر کر دیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا جبکہ خود جنوبی افریقا کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔

لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ سمرتی مندھانا نے 38 اور شفالی ورما نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسے پیری نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ایشلے گارڈنر 53 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کر لی جبکہ بھارت کی ایونٹ میں پیش قدمی کا سفر گروپ مرحلے ہی میں اختتام پذیر ہو گیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp