کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد سہولت کار گرفتار

ویب ڈیسک
خاص خبریں

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور اس سلسلے میں گروہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق بیرونی ایماء پر آزادکشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کی اصلیت ہر گزرتے دن کے ساتھ کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ کالعدم انتشاری کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک لوگوں کو ہراساں اور ڈرا دھمکا کے پیسے اکٹھے کرنے میں ملوث تھا۔ اس گروہ کے ذریعے بیرون ملک سے بھی پیسے منگوائے جا رہے تھے۔
کالعدم انتشاری کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک راولاکوٹ دھرنے اور پر تشدد کارروائیوں کے لیے مالی معاونت کا کام بھی کر رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کے گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق انتشاری کمیٹی کے گرفتار سہولت کار مہتاب احمد نے اعتراف کیا ہے کہ کالعدم کمیٹی کے سرغنہ حمزہ نے فون کر کے مجھے مختلف افراد سے فنڈز اکٹھے کر کے راولاکوٹ بھجوانے کی ہدایات دی، تھی جب کہ آزاد جموں و کشمیر پولیس نے راولاکوٹ فنڈز لے جاتے ہوئے مجھے گرفتار کیا ۔
گرفتار سہولت کار رضوان نے کہا کہ سرغنہ حمزہ نے مجھے مختلف لوگوں سے پیسے لے کر مہتاب کے حوالے کرنے کا کہا تھا۔ اسی طرح انتشاری کمیٹی کے سرغنہ حمزہ کے والد نے کالعدم کمیٹی کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے راولاکوٹ کے لیے مجھ سے پیسے منگوائے تھے ۔ میرا آج کے بعد انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ جمع شدہ رقوم کالعدم کمیٹی کی انتشاری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق انتشاری کمیٹی کے نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والے عناصر نے کالعدم تنظیم سے مکمل اعلان لاتعلقی کردیا ہے۔
ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے معصوم شہریوں سے بھتے کی شکل میں شرپسندی پھیلانے کے لیے پیسہ وصول کرنے والی انتشاری کمیٹی ان کے حقوق کی محافظ نہیں ہو سکتی۔ عوامی حقوق، سستے آٹے اور سستی بجلی کے نام پر شروع ہونے والی یہ تحریک اب خالصتاً شرپسندی، مسلح تصادم اور ملک دشمن ایجنڈے کا آلہ کار بن چکی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام اب دشمن کے ان مہروں کے ملک دشمن مقاصد کو خود ناکام بنا رہے ہیں۔
نمایاں خبریں
حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally