LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

فارم میں واپسی کے بعد بابر اعظم نے مستقبل کا پلان بتا دیا

فارم میں واپسی کے بعد بابر اعظم نے مستقبل کا پلان بتا دیا

اسپورٹس ڈیسک

29-Apr-2026
|

کھیل

فارم میں واپسی کے بعد بابر اعظم نے مستقبل کا پلان بتا دیا

سابق قومی کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ پاکستان بھر سے مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت حوصلہ ملا ہے،زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سینچری جڑ کر پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بابراعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل کی حیثیت والے مقابلے میں سینچری اسکور کرنا بہت سود مند لگا، پہلی مرتبہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کے موقع پراچھی اننگ کھیل کر خوشی ہوئی،عملی زندگی کے ہر شعبہ میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، وقت سے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے میدان سے بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، ہر میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاہور اور کراچی کی پچز میں بہت فرق ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ پر آسٹریلوی مٹی قدرے مختلف اثر رکھتی ہے، پورے پاکستان سے بہت سپورٹ ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو ڈسپلن کیا اور توجہ دی۔ بہتری لانے کے لیے محنت کا پھل بھی ملا، ریکارڈز کو اتنی اہمیت نہیں دیتے، اگلے میچز پر توجہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش ہیں کہ رواں سیزن میں فارم بہتر ہوئی ہے،انسان خود اپنی بہتر اصلاح کر سکتا ہے تاہم مشاورت ضرور فائدہ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کرکٹ پہلے جیسی ہی ہے، بس اب اچھا ہو رہا ہے، ہارڈ ہٹنگ کی پریکٹس کا فائدہ ہوا ہے۔ پی ایس ایل سے پہلے مائنڈ سیٹ کو نارمل کیا، گیم پلان کا تجزیہ کیا، وقت ضرور لگا لیکن محنت اور مشق سے فائدہ ہوا، ساتھی کوشل مینڈس کے ساتھ کھیل کر بہت مزہ آتا ہے۔ بیٹنگ کے دوران اسپنرز کو اچھا کھیلنے پر بھی بات کرتے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp